مٹھیانی (ای این این) مٹھیانی پولیس نے رٹائرڈ جوانوں کے احتجاج کے بعد مٹھیانی میں پوسٹ ماسٹر کو گرفتار کر لیا ہے۔ یاد رہے کہ پوسٹ ماسٹر شاھنواز سھتو نے مبینہ طور پر ایک رٹائرڈ نیوی کے جوان عبدالحمید پنہور پر تشدد کیا تھا، جو پینشن کے سلسلے میں آیا تھا۔ اس واقعے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد جمع نماز کے بعد رٹائرڈ فوجیوں نے احتجاج کرتے ہوئے تھانے کا گھیراؤ کیا۔ جبکہ فوجی جوانوں کی دو گاڑیاں بھی موقع پہنچ گئی، جس کے بعد پولیس نے مقدمہ نمبر 18/2021 درج کرکے پوسٹ ماسٹر کو گرفتار کر لیا۔جبکہ ایف آئی آر میں پوسٹ ماسٹر کے ساتھ غلام قادر سولنگی کو نامزد کیا گیا ہے۔ دوسری جانب شام کو سھتہ برادری سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے گرفتاری کے خلاف احتجاج کیا اور وہ عبدالحمید پر بھی مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔
دریں اثناء غلام قادر سولنگی کا کہنا ہے کہ اس نام پولیس نے بد دیانتی کرکے شامل کیا ہے کیونکہ اس کا مسئلے سے کوئی لینا دینا نہیں اور وہ اپنے دوستوں کے ساتھ موجود تھا اور وہ پوسٹ آفس گیا تک نہیں۔