لاڑکانہ(ای این این) مارچ 2012 میں لاڑکانہ ضلع کی ٹائون کمیٹی ڈوکری میں اسسٹنٹ بھرتی ہونے والا ملازم ایک سال کے اندر گریڈ 17 تک پہنچ گیا۔ جی ہاں طارق احمد بگھیو نامی شخص کو 6 مارچ 2012 میں محکمہ بلدیات میں اسسٹنٹ کے طور پر مقرر کیا گیا اور اسی سال وہ ٹائون کمیٹی لکھی میں گریڈ 16 میں کونسل آفیسر تعینات ہو گیا۔ طارق بگھیو 2013 میں ترقی کی منزلیں پھلانگتے ہوئے لکھی میں ہی گریڈ 17 میں پروموٹ ہو گیا، جس کی وجہ سے باقی ملازم حیران و پریشاں ہیں۔
ان کی آئوٹ آف ٹرن ترقی اور گریڈ پر گریڈ ملنے کا راز شاید چمک ہے، تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں سندھ حکومت کے اہم سرکاری رکن اسیمبلی کا آشیرواد بھی حاصل ہے، اس لیے اتنے کم عرصہ میں وہ گریڈ 17 تک نہ صرف پہنچ گئے لیکن اب وہ 18 گریڈ میں ڈپٹی ڈائریکٹر بن نے بھی قریب ہیں۔
ذرائع کے مطابق بڑے عرصہ سے ترقی کے انتظار میں بیٹھے افسران کے ساتھ ان کے پروموشن کا بھی کہا گیا ہے جس پر متعلقہ بالا افسران نے انکار کیا اور ایسے پروموشن کو خلاف ضابطہ قرار دیا ہے لیکن موصوف کا اتنا اثر ہے کہ ڈی پی سی کو باقی افسران کی ترقی کے ساتھ ان کا بھی کیس رویو کرنا پڑا، جوکہ کم سے کم پانچ سال اے ڈی رہنے کے بعد کیا جاتا ہے، جس کی وجہ سے محکمہ بلدیات کے افسران میں بیچینی پائی جاتی ہے۔ ان موصوف کو ڈی ڈی بنے ایک سال ہوا ہے۔