لاہور (ای این این ایس) نامور اداکارہ طلعت صدیقی لاہور میں انتقال کر گئیں ہیں۔ وہ فریحہ پرویز کی خالہ، ناہید صدیقی اور عارفہ صدیقی کی والدہ تھیں۔ان کی عمر 82 سال تھی۔
طلعت صدیقی نے فلم اور ٹی وی میں بہت کام کیا۔وہ 1939 میں شملہ میں پیدا ہوئی تھیں۔
دل نشیں، حیدر سلطان اور کالیا مشہور فلمیں تھیں، جبکہ پی ٹی وی کے لاتعداد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔