نوشھروفیرو (ای این این ایس) ایس ایس پی نوشہرفیروز الطاف حسین لغاری کی قیادت میں پولیس نے مٹھیانی کے قریب بڑی کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر ڈکیتی میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق 3 مبینہ ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی سے گرفتار کیا گیا ہے۔
دوسری جانب گرفتار ملزمان کے ورثاء نے الزام لگایا ہے کہ پولیس ان کی دو خواتین کو بھی گرفتار کر کے لے گئی ہے اور انہیں کوئی جواز نہیں بتایا گیا اور پولیس نے رات گئے ان کے گھروں پر چھاپا مارا۔
خیال رہے کہ گزشتہ ماہ منور پنہور کی دکان سے بڑی ڈکیتی ہوئی تھی۔
واضح رہے کہ پولیس کارروائی میں ڈی ایس پی سٹی اعجاز علی میمن و دیگر افسران نے حصہ لیا۔
نوشھروفیرو پولیس کی بڑی کارروائی، ڈکیتی کے مبینہ ملزمان گرفتار