مٹھیانی(ای این این ایس) رکن سندھ اسیمبلی ممتاز علی چانڈیو نے کہا ہے کہ عوامی خدمت سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کرنی چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جائنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے الھدا ٹرسٹ کی جانب سے غریبوں کے لیے دی گئی ایمبولنس سروس کی افتتاحی تقریب سے مٹھیانی میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔
ممتاز علی چانڈیو کا کہنا تھا کہ کار خیر میں ہمیں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔ انہوں نے الھدا ٹرسٹ اور جیک کے کردار کی تعریف کی۔