کراچی: قتل و ڈکیتی کے جرم میں مجرم کو پھانسی، قید اور جرمانے کی سزا - Eye News Network

کراچی: قتل و ڈکیتی کے جرم میں مجرم کو پھانسی، قید اور جرمانے کی سزا

0

کراچی(ای این این ایس) کراچی کی ماڈل ٹرائل کورٹ ایسٹ میں

دوران ڈکیتی  قتل اور زخمی کرنے کے مقدمہ کی سماعت ہوئی۔جس میں عدالت نے 11  سال بعد قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا۔

عدالت نے مرکزی مجرم سمیر کو پھانسی کی سزا سنا دی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حلیم احمد نے مجرم پر 10 لاکھ جرمانہ بھی عائد کردیا۔

عدالت نے ڈکیتی کے جرم میں 10 سال قید اور جرمانہ الگ سے عائد کردیا۔عدالت کا مجرم سمیر پر مدعی کو زخمی کرنے پر 7 سال اور 50 ہزار الگ سے جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ سنا دیا۔

عدالت نے کیس میں شریک ملزم عدم شواہد کی بناء پر مبین کو بری کردیا۔ ملزمان نے 19 جولائی 2010 کو بلال کالونی میں کباڑ کے دکان پر ڈکیٹی کی تھی۔دوران ڈکیتی ملزمان کی فائرنگ سے دکاندار اعجاز ہلاک ہوگیا تھا، ڈکیتوں کو پکڑنے کی کوشش میں مدعی سجاد زخمی ہوگیا تھا۔

ملزمان کے خلاف قتل، اقدام قتل اور ڈکیتی کے دفعات کے تحت تھانہ کے آئی اے میں مقدمہ درج ہے۔ کراچی: قتل و ڈکیتی کے جرم میں مجرم کو پھانسی، قید اور جرمانے کی سزا
کراچی(ای این این ایس) کراچی کی ماڈل ٹرائل کورٹ ایسٹ میں
دوران ڈکیتی قتل اور زخمی کرنے کے مقدمہ کی سماعت ہوئی۔جس میں عدالت نے 11 سال بعد قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا۔
عدالت نے مرکزی مجرم سمیر کو پھانسی کی سزا سنا دی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حلیم احمد نے مجرم پر 10 لاکھ جرمانہ بھی عائد کردیا۔
عدالت نے ڈکیتی کے جرم میں 10 سال قید اور جرمانہ الگ سے عائد کردیا۔عدالت کا مجرم سمیر پر مدعی کو زخمی کرنے پر 7 سال اور 50 ہزار الگ سے جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ سنا دیا۔
عدالت نے کیس میں شریک ملزم عدم شواہد کی بناء پر مبین کو بری کردیا۔ ملزمان نے 19 جولائی 2010 کو بلال کالونی میں کباڑ کے دکان پر ڈکیٹی کی تھی۔دوران ڈکیتی ملزمان کی فائرنگ سے دکاندار اعجاز ہلاک ہوگیا تھا، ڈکیتوں کو پکڑنے کی کوشش میں مدعی سجاد زخمی ہوگیا تھا۔
ملزمان کے خلاف قتل، اقدام قتل اور ڈکیتی کے دفعات کے تحت تھانہ کے آئی اے میں مقدمہ درج ہے۔

About Author

Leave A Reply