حب میں لالا اسد اور شہباز پٹھان کی آمد پر استقبال، صحافیوں کے حقوق کی جدو جہد جاری رہیگی، لالا اسد پٹھان - Eye News Network

حب میں لالا اسد اور شہباز پٹھان کی آمد پر استقبال، صحافیوں کے حقوق کی جدو جہد جاری رہیگی، لالا اسد پٹھان

0

حب(ای این این ایس) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (PFUJ) کے مرکزی رہنما لالا اسد پٹھان، ساؤتھ ایشیا فری میڈیا ایسوسی ایشن (سیفما) کے مرکزی نائب صدر لالا شہباز پٹھان اور ان کے ساتھیو ں کا حب پہنچنے پر باب بلوچستان کے مقام پر حب پریس کلب کی جانب سے شاندار استقبال کیا گیا اور ایک قافلے کی صورت میں حب پر یس کلب پہنچایا گیا، جہاں حب پر یس کلب کے صدر محمد الیاس کمبوہ نے ان کا پرتپاک خیر مقدم کیا۔

اس موقع پر حب پر یس کلب کے جنرل سیکریٹری دیدار علی رونجھو، جوائنٹ سیکر یٹری عاشق بلوچ، خازن فاروق بلو چ، سینئر صحافی حاجی یار محمد بروہی اور امتیاز شورو نے لالا اسد پٹھا ن اور ان کے وفد کے اراکین کو سندھی روایتی اجرک پہنائی۔

تقریب سے لالہ اسد پٹھان نے خطاب کرتے ہوئے حب پر یس کلب کے صدر محمد الیاس کمبوہ ودیگر عہد یداران و ممبران کی جانب سے پرجوش استقبا ل کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہو ئے کہاکہ اسی طرح ہمارے درمیان پیار و محبتوں کا رشتہ ہمیشہ قائم و دائم رہے گا۔ حب لسبیلہ وبلوچستان کے لو گ انتہائی مہمان نو از و  ملنسار لوگ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ PFUJ کے پلیٹ فارم سے صحافیو ں کو درپیش مسائل کے حل کے لیئے کو ئٹہ سے اسلام آبا د تک لا نگ ما رچ کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی تھیں لیکن کرونا وائرس کی شدت میں اضافے کی وجہ سے لانگ مارچ کو موخر کرنا پڑا۔ بعدازاں حب پر یس کلب کے صدر محمد الیاس کمبو ہ و دیگر عہدیداروں کی جانب سے لالا اسد پٹھان اورلالا شہباز پٹھان اور ان کے وفد کے اعزاز میں حب میں پر تکلف ظہرانہ دیا گیا۔حب میں لالا اسد اور شہباز پٹھان کی آمد پر استقبال، صحافیوں کے حقوق کی جدو جہد جاری رہیگی، لالا اسد پٹھان
حب(ای این این ایس) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (PFUJ) کے مرکزی رہنما لالا اسد پٹھان، ساؤتھ ایشیا فری میڈیا ایسوسی ایشن (سیفما) کے مرکزی نائب صدر لالا شہباز پٹھان اور ان کے ساتھیو ں کا حب پہنچنے پر باب بلوچستان کے مقام پر حب پریس کلب کی جانب سے شاندار استقبال کیا گیا اور ایک قافلے کی صورت میں حب پر یس کلب پہنچایا گیا، جہاں حب پر یس کلب کے صدر محمد الیاس کمبوہ نے ان کا پرتپاک خیر مقدم کیا۔
اس موقع پر حب پر یس کلب کے جنرل سیکریٹری دیدار علی رونجھو، جوائنٹ سیکر یٹری عاشق بلوچ، خازن فاروق بلو چ، سینئر صحافی حاجی یار محمد بروہی اور امتیاز شورو نے لالا اسد پٹھا ن اور ان کے وفد کے اراکین کو سندھی روایتی اجرک پہنائی۔
تقریب سے لالہ اسد پٹھان نے خطاب کرتے ہوئے حب پر یس کلب کے صدر محمد الیاس کمبوہ ودیگر عہد یداران و ممبران کی جانب سے پرجوش استقبا ل کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہو ئے کہاکہ اسی طرح ہمارے درمیان پیار و محبتوں کا رشتہ ہمیشہ قائم و دائم رہے گا۔ حب لسبیلہ وبلوچستان کے لو گ انتہائی مہمان نو از و ملنسار لوگ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ PFUJ کے پلیٹ فارم سے صحافیو ں کو درپیش مسائل کے حل کے لیئے کو ئٹہ سے اسلام آبا د تک لا نگ ما رچ کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی تھیں لیکن کرونا وائرس کی شدت میں اضافے کی وجہ سے لانگ مارچ کو موخر کرنا پڑا۔ بعدازاں حب پر یس کلب کے صدر محمد الیاس کمبو ہ و دیگر عہدیداروں کی جانب سے لالا اسد پٹھان اورلالا شہباز پٹھان اور ان کے وفد کے اعزاز میں حب میں پر تکلف ظہرانہ دیا گیا۔

About Author

Leave A Reply