جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو دھمکیوں کی مذمت، جسٹس عیسیٰ کو حراساں کرنا بند کیا جائے، صلاح الدین احمد و دیگر وکلا - Eye News Network

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو دھمکیوں کی مذمت، جسٹس عیسیٰ کو حراساں کرنا بند کیا جائے، صلاح الدین احمد و دیگر وکلا

0

کراچی (ای این این ایس)سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو دھمکیاں دینے کی مذمت کرتے ہیں، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ حق سچ پر ہیں۔ قاضی فائز عیسیٰ کو حراساں بند کیا جائے۔ سندھ انڈس لائرز فورم کی کراچی بار میں جنرل باڈی کا اجلاس سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر صلاح الدین احمد، سندھ بار کاؤنسل کے میمبر ایڈووکیٹ حیدر امام رضوی، کراچی بار کے صدر ایڈووکیٹ نعیم قریشی، ایڈووکیٹ محمد کامران بلوچ، سندھ بار کاؤنسل کے میمبر ایڈووکیٹ حفیظ لاشاری، ایڈووکیٹ حاکم راجپر ایڈووکیٹ کوثر شر و دیگر وکلاء نے شرکت کی۔ سندھ انڈس لائرز فورم کی جنرل باڈی کے اجلاس میں وکلاء نے فیصلہ کیا کے سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر بے بنیاد الزامات لگائے گئے ہیں، انھوں نے کہا کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر غلط الزامات لگا کر ان کی ساکھ کو نقصان پہنچایا گیا ھے۔ وکلاء رہنماؤں نے کہا کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ حق اور سچ پر ہیں انہوں نے کہا کے ھم کراچی کے وکلاء جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ساتھ ہیں۔

About Author

Leave A Reply