Lala M Hassan advocate offering congrats to DBA NF president Abdul Rahim Abbasi. (ENNS)
نوشھروفیرو (ای این این ایس) نوشھروفیرو ضلعی بار کے انتخابات میں عبدالرحیم عباسی بلا مقابلہ تیسری بار صدر منتخب ہو گئے ہیں، جبکہ محمد ایاز مری سمیت ساری کابینہ بھی منتخب ہو چکی ہے۔
خیال رہے کہ وکلا کے درمیان مذاکرات کے ذریعے انتخابات کو خوش اسلوبی سے کرانے میں رکن سندھ بار کونسل عبدالستار جی لہرانی نے اہم کردار ادا کیا۔
واضح رہے کہ کورونا کی وجہ انتخابات التوا کا شکار ہو گئےتھے۔ خیال رہے کہ شوکت علی بوھیو و دیگر سے مذاکرات کے بعد پوری کابینہ بلا مقابلہ منتخب ہو گئی۔
دوسری جانب محمد حسن پٹھان ایڈوکیٹ، سماجی شخصیت عبدوالوھاب عباسی، محبوب علی اجن، غلام مصطفیٰ سولنگی، محمد خان ملک، عبدالوحید ملک و دیگر نے نو منتخب کابینہ کو مبارکباد دی ہے۔