مٹھیانی(رپورٹ: رانا اکرام/ای این این ایس) جمعیت علمائے اسلام پاکستان (جے یو آئی) کے مرکزی جنرل سکریٹری سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی موجودہ پوزیشن نے مایوس کیا ہے لیکن امید ہے کہ پی پی پی ڈی ایم کو مایوس نہیں کریگی۔
مٹھیانی میں ایک روزہ مفت طبی کیمپ کے افتتاح کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے عوام کو فاقہ کشی کی طرف دھکیلا ہے، بھوک اور بدحالی ہے۔ عمران خان کی کرونا پازیٹو آنے پر سیاست نہیں ہوگی مگر ویکسین لگنے کے باوجود الیکشن کمیشن میں پیش نہ ہونا ایک سوالیہ نشان ضرور ہے۔
مولانہ نے مزید کہا کہ آزادی مارچ ملتوی ہونہ کوئی بڑی بات نہیں، جب بھی کے جماعت کے کارکنان کو ان کے قائد مولانہ فضل الرحمان کا حکم ملا تو وہ اسلام آباد روانہ ہوجائیں گے۔
اس موقع پر نوشہروفیروز کے ضلعی امیر عبدالرحمان ڈنگراج ٹائون کمیٹی مٹھیانی کے امیر مولانا مبین احمد بھرٹ، حاجی نظیر احمد سومرو، بشیر احمد سولنگی، حاجی عبداللہ ملک سمیت جمعیت علمائے اسلام کے کارکنان بڑی تعداد میں شریک تھے۔
قبل ازیں مولانہ نے حاجی عبد اللہ ملک اور مسجد انتظامیہ کے تعاون سے ایک روزہ مفت کیمپ کا دورہ کیا۔