کراچی(ای این این ایس) سندھ ہائیکورٹ میں نابینا افراد کو ملازمتیں نہ دینے سے متعلق درخواست کی سماعت جمعرات کو ہوئی۔سندھ ہائیکورٹ نے نابینا افراد کو ملازمتیں فراہم کرنے کیلئے اقدامات کی ہدایت کردی۔
سندھ ہائیکورٹ کےحکم پر سندھ میں اب تک 44 نابینا افراد کو ملازمتیں مل چکی ہیں، درخواست گزار
10نابینا افراد کو اب تک نوکریاں نہیں دی گئی، وکیل درخواست گزار
سندھ ہائی کورٹ نے ہدایت کی کہ ملازمتوں کےآئندہ آنےوالےاشتہارات میں 5 فیصد کوٹے کے مطابق ملازمتوں کےاعلان کویقینی بنایا جائے۔فریقین 4 ہفتوں میں باقی رہ جانیوالے نابینا افراد کی ملازمتوں کےحوالےسے رپورٹ پیش کریں۔