حمزہ شہباز شریف ضمانت پر رہا - Eye News Network

حمزہ شہباز شریف ضمانت پر رہا

0

 لاہور(ای این این ایس) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے۔

نائب صدر مسلم لیگ (ن) حمزہ شہباز کو تمام قانونی تقاضے پورے ہونے کے بعد لاہور کی کوٹ لکھپت جیل سے رہا کیا گیا ہے۔
قبل ازیں حمزہ شہباز کے ایک ایک کروڑ روپے کے ضمانتی مچلکے ادریس رفیق اور عدیل خان نے جمع کرائے جن کا عدالتی عملے کی جانب سے جائزہ لیا گیا۔
مریم نواز شریف و دیگر رہنماؤں نے حمزہ شہباز کا استقبال کیا۔

About Author

Leave A Reply