وہاڑی: ملا نے سبق یاد نہ ہونے پر مدرسے کے طالبعلم کو تشدد کرکے مار دیا - Eye News Network

وہاڑی: ملا نے سبق یاد نہ ہونے پر مدرسے کے طالبعلم کو تشدد کرکے مار دیا

0

لاہور(ای این این ایس) پنجاب کے ضلع وہاڑی کے تھانہ صدر کی حدود 214 ای بی میں مدرسے کے استاد نے طالب علم کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں بچہ جاں بحق ہوگیا ہے۔
والد کے مطابق بستی 5 وٹی کے رہائشی یاسین کا 7 سالہ بیٹا مبشر مدرسہ میں قرآن پاک حفظ کرتا تھا، سبق یاد نہ کرنے پر استاد قاری عمران نے تار کے بنے ہنٹر اور ڈنڈے سے تشدد کیا، جس سے طالب علم کی حالت غیر ہوگئی، طبی امداد ملنے سے قبل ہی مبشر جاں بحق ہوگیا، جس کی مبشر کے چھوٹے بھائی شہزاد نے گھر آکر اطلاع دی۔
پولیس نے دفعہ 302 کا مقدمہ درج کرکے ملزم مولوی عمران یعقوب کو گرفتار کرلیا اور بچے کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردی جس کی رپورٹ کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے۔

About Author

Leave A Reply