سندھ کی عدالتوں میں رواں سال مقدمات کی صورتحال - Eye News Network

سندھ کی عدالتوں میں رواں سال مقدمات کی صورتحال

0

کراچی(رپورٹ:ماریہ اسماعیل/ای این این ایس) رواں سال سندھ صوبے کی 27 اضلاع کی ماتحت عدالتوں میں1 لاکھ 57ہزار 837 مقدمات میں سے 29ہزار 3سو 88 مقدمات نمٹائے گئے۔ صوبے بھر کی عدالتوں میں28ہزار 844 نئے مقدمات کا اندراج ہونے پر ضلعی عدالتوں میں زیر التواء مقدمات کی تعداد ایک لاکھ12ہزار 241 ہوگئی ہے۔
صوبے بھر کی عدالتوں میں 1ہزار 543 مقدمات میں ملزمان کو مختلف سزائیں سنائی گئیں، 633 مقدمات میں فریقین کے درمیان صلح ہوئی۔ صوبے بھر کی عدالتوں میں گذشتہ سال1لاکھ13ہزار 598 مقدمات زیر التواءتھے، رواں سال صوبے بھر کی عدالتوں میں 28ہزار844 نئے مقدمات کا اندراج ہوا، 14ہزار748 ایک ضلع سے دوسرے اضلاع میں مقدمات ٹرانسفر ہوئے، 6سو47 مقدمات داخل دفتر مقدمات کو دوبارہ بحال کیا گیا۔ یوں صوبے بھر کی عدالتوں میں مقدمات کی تعداد 1لاکھ 57ہزار 837ہوگئی۔ ان مقدمات میں سے 29ہزار 3سو 88 مقدمات نمٹائے گئے۔ اس طرح زیر التواءکی تعداد ایک لاکھ 12ہزار241 ہوگئی۔ صوبے بھر کی عدالتوں نے 1543 مقدمات میں ملزمان کو مختلف سزائیں سنائی گئیں 633 مقدمات میں فریقین کے درمیان صلح ہوئی۔ کراچی کے ضلع جنوبی میں گذشتہ سال 13ہزار219 مقدمات زیر التویٰ تھے۔ رواں سال2ہزار328مقدمات نئے مقدمات کا اندراج ہوا۔ ٹرانسفر اور دفتر داخلہ مقدمات کی دوبارہ بحالی کے ایک ہزار 618 کے بعد ضلع جنوبی کی عدالتوں میں مقدمات کی تعداد17ہزار 165 ہوگئی۔ ضلع جنوبی کی مختلف عدالتوں نے2ہزار432 مقدمات نمٹائے۔ 378 مقدمات میں ملزمان بری ہوئے، ضلع جنوبی کی مختلف عدالتوں نے 244 ملزمان کو مختلف سزائیں سنائی گئی، ضلع جنوبی کی عدالتوں میں اب بھی12ہزار 953 مقدمات اب بھی باقی ہیں۔
ضلع غربی میں گذشتہ گذشتہ سال 12ہزار138مقدمات زیر سماعت تھے۔ رواں سال 2ہزار537 نئے مقدمات کا اندراج ہوا ، ضلع غربی میں1ہزار774 مقدمات دیگر عدالتوں سے منتقل ہوئے۔46مقدمات دوباربحال ہوئے۔ رواں سال ضلع غربی کی مختلف عدالتوں نے 2ہزار770 مقدمات نمٹائے، 370 مقدمات میں ملزمان بری ہوئے، ضلع کی عدالتوں نے 159 مقدمات میں ملزمان کو مختلف سزائیں ہوئیں 89 مقدمات میں فریقین کے درمیان صلح ہوئی۔ ضلع غربی میں10ہزار 701 مقدمات زیر التواء ہیں۔ ضلع شرقی میں گذشتہ سال 18ہزار 179 مقدمات زیر التواء تھے، رواں سال 2ہزار 945 نئے مقدمات کا اندراج ہوا،1ہزار841 مقدمات دیگر عدالتوں سے منتقل ہوئے، اس طرح مقدمات کی تعداد 23ہزار19ہو گئی، شرقی کی مختلف عدالتوں میں2ہزار 655 مقدمات نمٹائے گئے۔ 335 مقدمات میں ملزمان بری ہوئے، جبکہ 153 مقدمات میں ملزمان کو مختلف سزائیں ہوئیں۔ شرقی کی عدالتوں میں 18ہزار525 مقدمات اب بھی باقی ہیں۔
ضلع وسطی میں گذشتہ سال 10 ہزار 912 مقدمات تھے، رواں سال 2ہزار 163 مقدمات نئے اور 1126 مقدمات دیگر عدالتوں سے منتقل ہوئے۔ یوں مقدمات کی تعداد 14ہزار239 ہو گئی۔ ضلع وسطی کی مختلف عدالتوں میں 1ہزار885 مقدمات نمٹائے گئے۔ ضلع وسطی کی مختلف عدالتوں نے 308 مقدمات ملزمان بری ہوئے جبکہ 128 مقدمات میں ملزمان کو مختلف سزائیں ہوئی۔ ضلع وسطی میں اب بھی 11ہزار233 مقدمات اب بھی باقی ہیں۔ ضلع ملیر میں گذشتہ سال8ہزار 380 مقدمات تھے، رواں سال 2ہزار 79 نئے مقدمات کا اندراج ہوا دیگر عدالتوں سے 803 دیگر عدالتوں سے منتقل ہوئے، یوں ضلع ملیر میںمقدمات کی تعداد11ہزار 286 ہوئی۔ ملیر کی عدالتوں میں 1ہزار 978 مقدمات نمٹائے گئے 197 مقدمات میں ملزمان بری ہوئی جبکہ 345 مقدمات میں ملزمان کو مختلف سزائیں سنائی گئیں، کراچی کے ضلع ملیر میں اب بھی8 ہزار 504 مقدمات اب بھی زیر التواء ہیں۔

About Author

Leave A Reply