ایبٹ آباد(رپورٹ:نوید اکرم عباسی/ای این این ایس) سرکل بکوٹ گلیات کی صحافت کا ایک اور باب بند ھوگیا۔ سرکل بکوٹ کے سنئیر صحافی طارق نواز عباسی ہفتہ کی صبح راولپنڈی کے ایک ہسپتال میں خالق حقیقی سے جا ملے۔
مرحوم طارق نواز عباسی طویل عرصے سے بیمار تھے۔ انکی تدفین آبائی گاوں ایوبیہ خانسپور میں کی جائے گی۔مختلف مکتب فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے ان کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے فعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ، طارق نواز عباسی کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے۔