سردار چانڈیو اور برہان کی ضمانت میں توسیع، نیب تحقیقات جاری - Eye News Network

سردار چانڈیو اور برہان کی ضمانت میں توسیع، نیب تحقیقات جاری

0

کراچی (ای این این ایس) سندھ ہائیکورٹ میں پاکستان پیپلز پارٹی رہنما و ارکین سندھ اسمبلی سردار خان چانڈیو اور برہان خان چانڈیو کے خلاف نیب انکوائری کے حوالے سے ضمانت پر سماعت ہوئی۔

ملزمان کے خلاف انکوائری جاری ہے، انکوائری مکمل کرنے کیلئے مہلت درکار ہے، نیب پراسیکوٹر
عدالت نے نیب پراسیکوٹر کی مہلت کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 12 جنوری تک ملتوی کردی

عدالت نے سردار خان چانڈیو سمیت دیگر کی عبوری ضمانت میں بھی آئندہ سماعت تک توسیع کردی
ملزمان پر آئل مینوفیکچرنگ کمپنی کو سرکاری زمین لیز پر دینے سے متعلق نیب تحقیقات جاری ہے. ملزمان نے سرکاری زمین لیز پر دے کر قومی خزانے کو نقصان پہنچایا، نیب پراسیکیوٹر کا الزام

About Author

Leave A Reply