کراچی(ای این این ایس) ملیر کورٹ میں فائرنگ کے واقعہ میں ایک ملزم کو قتل کردیا گیا۔ حملہ آور نے اپنے آپ کو پولیس کے حوالے کر دیا۔
پولیس کے مطابق قائد آباد تھانے میں مقتول ملزم خوش دل پر قتل کا مقدمہ درج تھا۔خوش دل کو مرنے والے نوجوان کے باپ نےفائرنگ کرکےقتل کیا۔
ملیربارایسوسی ایشن کے مطابق
مرنیوالےخوش دل کو 2 گولیاں سینےاورایک کمر میں لگی۔قتل کے مقدمہ میں ملزم کو لیکر پیشی پر پولیس عدالت پہنچی تھی۔واقعہ احاطہ عدالت کے باہر ویٹنگ ایریا میں پیش آیا۔