کراچی(ای این این ایس) کراچی میں کورونا وائرس کے حملے مزید تیز ہوگئے۔ 24 گھنٹے کے دوران مریضوں کی جان بچانے والے تین ڈاکٹرز کورونا کے باعث اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
انتقال کر جانے والے ڈاکٹر کا تعلق جناح اسپتال کراچی سے تھا جبکہ ایک تعلق ڈاو کالج کے گریجوئیٹ نجی کلینک سے تھا۔ ڈاکٹر سیمیں جمالی جناح اسپتال ایگزیکٹوو ڈائریکٹر کے مطابق کورونا مبتلا جناح اسپتال سے ریٹائرڈ چیف انیستھیسسٹ ڈاکٹر طاہرامین چوہدری گزشتہ رات انتقال کرگئے۔ سابق ڈی جی ہیلتھ اور ای این ٹی اسپیشلسٹ ڈاکٹر عبدالستار کورائی چند روز سے نجی اسپتال میں وینٹیلیٹر پر تھے، جو گزشتہ رات انتقال کرگئے۔ جبکہ نجی کلینک کے ڈاکٹر وسیم الدین بھی کورونا سے انتقال کر گئے۔