اسلام آباد(ای این این ایس) قومی احتساب بیورو (نیب) کورٹ کے سابق جج ارشد ملک کورونا کے باعث انتقال کر گئے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ ارشد ملک کورونا کے علاج کے لیے اسلام آباد کے نجی اسپتال میں داخل تھے۔
خیال رہے کہ
سابق جج ارشد ملک نے نواز شریف کو ایک کیس میں سزا اور دوسرے میں بریت کا فیصلہ سنایا تھا۔ بعد ازاں وڈیو سکینڈل کا بھی سامنا کرنا پڑا تھا۔