خاتون کو جنسی ہراساں کرنے کا الزام، سی ای او کے-الیکٹرک کو نوٹس جاری - Eye News Network

خاتون کو جنسی ہراساں کرنے کا الزام، سی ای او کے-الیکٹرک کو نوٹس جاری

0

کراچی(ای این این ایس) صوبائی محتسب اعلیٰ سندھ نے جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزام میں کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مونس عبداللہ علوی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 30 نومبر کو جواب طلب کرلیا ہے۔ محتسب اعلیٰ سندھ نے اپنے حکم نامہ میں کہا ہے کہ اگر مونس علوی وقت مقررہ تک جواب نہ دے سکے تو قانون کے مطابق فیصلہ سنا دیا جائیگا۔
سی پی او ایچ آر کے الیکٹرک رضوان دالیہ، چیف سیکورٹی آفیسر کے الیکٹرک کرنل ریٹائرڈ وحید اصغر اور ممبر بورڈ آف ایچ آر کمیٹی خالد رفیع کو بھی نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔ الزام عائد کرنے والی درخواست گذار مہرین عزیز خان ہیں، جو کے الیکٹرک کی سابق میڈیا کنسلٹنٹ ہیں جنہوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ مونس علوی نے درخواست گزار کو متعدد بار اکیلے چائے پر لے جانے کی کوشش کی اور عورت مارچ کا مذاق اُڑاتے ہوئے مجھے فحش قسم کی ویڈیوز کے حوالے دیئے۔علاوہ ازیں چیف ایگزیکٹو کے الیکٹرک مونس علوی سے مؤقف لینے کیلئے رابطے کئے گئے اور انہیں متعدد کالز اور میسجز کئے گئے تاہم انہوں نے کوئی مؤقف نہیں دیا۔

About Author

Leave A Reply