جسم کے چیئرمین ریاض چانڈیو کو رینجرز نے گرفتار کرلیا - Eye News Network

جسم کے چیئرمین ریاض چانڈیو کو رینجرز نے گرفتار کرلیا

0

حیدرآباد (رپورٹ: لالا حسن/ای این این ایس) رینجرز نے حیدرآباد کے علاقے قاسم آباد سے جیئے سندھ محاذ کے چیئرمین ریاض چانڈیو اور ان کے ساتھی علی نواز شاہ کو گرفتار کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق رینجرز نے اسلحہ ملنے کے بعد ریاض چانڈیو کو گرفتار کیا۔
بتایا جا رہا ہے کہ گاڑی سے ملنے والا اسلحہ ریاض چانڈیو کا ہے اور اس کا لائیسنس بھی ان کے پاس ہے، تاہم رینجرز نے انہیں تحویل میں لے لیا۔
دوسری جانب سیاسی سماجی حلقوں کی جانب سے گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے ریاض چانڈیو کو آزاد کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

About Author

Leave A Reply