وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی جانب سے مہمند میں کیڈٹ کالج کا افتتاح، پولیس کو مراعات دینے کا اعلان - Eye News Network

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی جانب سے مہمند میں کیڈٹ کالج کا افتتاح، پولیس کو مراعات دینے کا اعلان

0

مہمند(ای این این ایس) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان نے ضلع مہمند کا تفصیلی دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے مامد گٹ کیڈٹ کالج پولیس ٹریننگ سنٹر بائی ڈاک اور گورنر پرائمری اسکول کا افتتاح کیا۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان نے ضلع مہمند کی تحصیل صافی کے علاقہ مامد گٹ میں کیڈٹ کالج کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر برگیڈیر ظفر اقبال نے محمود خان کو بریفنگ دی بعد میں انہوں نے تحصیل بائی زئی میں پولیس ٹریننگ سنٹر کا دورہ کیا اور وہاں پر جاری پولیس ٹریننگ کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر پولیس جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب آپ خیبر پختون خواہ کا باقاعدہ حصہ بن گئے ہیں اور یہ ٹریننگ اپ لوگوں کے اس لئے دی جا رہی ہے کیونکہ سرحد پار کچھ لوگ پاکستان میں امن وآمان کی صورت حال خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لہذا ان کی روک تھام کے لئے آپکی یہ ٹریننگ ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں آپ کے ساتھ وعدہ کرتاہوں کہ اپ لوگوں کو خیبرپختون خواہ پولیس کے برابر کے مراعات دی جائے گی اور اپ کی پاسنگ آوٹ تقریب پر وزیر اعظم عمران خان کو دعوت دی جائے گی۔ اس موقع آئی جی ایف سی راحت نسیم، رکن قومی اسمبلی ساجد خان، کمانڈنٹ مومند رائفلز کرنل محمد جمیل اور سرکاری آفیسر بھی موجود تھے۔

About Author

Leave A Reply