نوشہرو فیروز میں صحافی عزیز میمن کے قاتل گرفتار نہ کرنے اور بے امنی کے خلاف صحافیوں کا دھرنا - Eye News Network

نوشہرو فیروز میں صحافی عزیز میمن کے قاتل گرفتار نہ کرنے اور بے امنی کے خلاف صحافیوں کا دھرنا

0

نوشہروفیروز (ای این این ایس)
محرابپور کے شہید صحافی عزیز میمن کے قتل میں نامزد ماسٹر مائینڈ سمیت دو ملزمان کی گرفتاری، فلجی اسٹیشن پریس کلب کے صحافیوں سمیت دیگر صحافیوں سے چھینی گئی موٹر سائیکلیں، نقدی، اور موبائیل فونز کے ملزمان گرفتار نہ کرنے کے خلاف ایس ایس پی نوشہرو فیروز کی آفیس کے سامنے دھرنا دیا گیا۔ احتجاجی ریلی پریس کلب سے نکالی گئی جو مختلف راستوں سے گزرتی ہوئی ایس ایس پی آفیس پہنچی، جہاں دھرنا دیا گیا۔
اس موقعے پر سینئر صحافی لالا حسن پٹھان، پریس کلب نوشہرو فیروز کے صدر محمد یونس راجپر، نوابشاھ پریس کلب کے صدر ذوالفقار علی خاصخیلی، شاہنواز سومرو، محمد ندیم راجپوت، زاہد قائمخانی، محبوب کلہوڑو، شہید عزیز میمن کے بھائی منیر میمن، ظفر اعوان، ظفر چانڈیو، اصغر کورائی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عزیز میمن کے قتل کے ماسٹر مائینڈ سمیت دو ملزمان آٹھ ماہ گزرجانے کے بعد بہی گرفتار نہیں ہو سکے۔
ضلع بھر کے صحافیوں سے چھینی گئی موٹر سائیکل، موبائل فونز اور نقدی واپس کرائی جائیں ورنہ ڈی آئی جی آفس کے سامنے احتجاج کیا جائے گا۔ دھرنے میں فلجی اسٹیشن دادو، شھید بینظیر آباد، خیرپور، نواب ولی محمد، دولتپور، سمیت نوشہرو فیروز اضلاع کے صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

About Author

Leave A Reply