KPC delegation presenting magazine to AJK president Sardar Masood Khan. (ENNS)
اسلام آباد(ای این این ایس) آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان اور چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی آزاد جموں کشمیر عبدالرشید ترابی سے کراچی پریس کلب کے سیکرٹری ارمان صابر اور جوائنٹ سیکرٹری ثاقب صغیر نے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران کراچی پریس کلب کے وفد نے صدر آزاد جموں کشمیر کو صحافیوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔
اس موقع پر سردار مسعود خان کا کہنا تھا کہ کراچی پریس کلب نے ہمیشہ کشمیریوں کی جدو جہد آزادی اور حق خود ارادیت کے لئے آواز اٹھائی ہے۔ آزاد جموں کشمیر کی حکومت نے ہمیشہ آزادی صحافت کی حمایت کی ہے اور اظہار کی آزادی پر یقین رکھتی ہے۔
سیکریٹری کراچی پریس کلب ارمان صابر نے صدر آزاد جموں کشمیر کو کراچی پریس کلب کے دورے کی دعوت دی،صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ وہ بہت جلد کراچی پریس کلب کا دورہ کریں گے۔
کراچی پریس کلب کے وفد نے صدر آزاد کشمیر سرادار مسعود خان اور چیر مین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی کو کراچی پریس کلب کا ششماہی نیوز لیٹر پیش کیا۔