American president Donald Trump and his wife. ENNS-(FP)
واشنگٹن/کراچی(ای این این ایس/م ڈ) امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرامریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ میرا اوراہلیہ میلانیا ٹرمپ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ ہم اس وبا کا مقابلہ ساتھ مل کرکریں گے اور اپنے آپ کو قرنطینہ کرلیا ہے۔
دوسری جانب امریکی خاتون اول نے ٹوئٹ میں کہا کہ اس سال بہت سارے امریکیوں کی طرح کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے پر میں اورامریکی صدر بھی خود کو قرنطینہ کررہے ہیں۔ ہم دونوں ٹھیک ہیں اورمیں نے اپنی آنے والی تمام تر مصروفیات ترک کردی ہیں۔ آپ سب اپنی حفاظت کو یقینی بنائیں۔ ہم اس ساری صورتحال سے مل کرمقابلہ کریں گے۔
خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی مشیر ہوپ ہکس میں کورونا وائرس مثبت آنے کے بعد صدرٹرمپ اور خاتون اول میلانیا ٹرمپ کے ٹیسٹ ہوئے تھے۔