تھرپاکر: اجتماعی زیادتی کا شکار لڑکی نے انصاف نہ ملنے پر خود کشی کرلی - Eye News Network

تھرپاکر: اجتماعی زیادتی کا شکار لڑکی نے انصاف نہ ملنے پر خود کشی کرلی

0

حیدرآباد (ای این این ایس) تھرپاکر کے علاقے چیلہار کے گائوں دلن جو تڑ میں اجتماعی زیادتی کا شکار لڑکی نے مایوس ہو کر خودکشی کرلی ہے۔
مومل میگھواڑ نے انصاف میں تسخیر سے مایوس ہو کر زندگی ختم کردی۔
ذرائع کے مطابق تقریبآ دو سال قبل ملزمان آدم دل ع دیگر نے لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی تھی جس کا مقدمہ چیلہار تھانہ پر درج ہے۔
اہل علاقہ کے مطابق مومل پریشان رہتی تھی اور انصاف میں دیر پر اس نے اپنی زندگی ختم کردی۔
خیال رہے کہ ملزمان نے تین دن تک مومل کے ساتھ زیادتی کی اور وڈیو بھی بنائی۔ جب اس کی حالت غیر ہوئی تھی تو اسے گھر کے قریب پھینک دیا گیا تھا اور احتجاج کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا۔

About Author

Leave A Reply