پڈعیدن کو تحصیل کا درجہ نہ ملنے کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال، دھرنا - Eye News Network

پڈعیدن کو تحصیل کا درجہ نہ ملنے کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال، دھرنا

0

نوشہرو فیروز (رپورٹ: منظور ملک/ ای این این ایس) نوشہرفیروز کے شہر پڈعیدن کو تحصیل کا درجہ دلانے کے لیے شہر میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جارہی ہے۔
تعلقہ ایکشن کمیٹی اور آل پارٹیز کی اپیل پر شٹر ڈاؤن ہڑتال کر کے احتجاج کیا گیا۔
شہریوں نے تمام کاروباری و تجارتی مراکز، دوکانیں، اور مارکیٹیں بند رکھی۔
ایکشن کمیٹی رہنماؤں کے مطابق
30 برس سے پڈعیدن کی عوام تحصیل کے لیے جدوجہد کر رہا ہے۔
1990 میں پڈعیدن کو تحصیل بنانے کا اعلان کیا گیا، لیکن پڈعیدن کو نظر انداز کرکے بھریا سٹی کو تحصیل بنایا گیا تھا۔
ایکشن کمیٹی کے چیئرمین پیر رکن الدین ھاشمی، طالب حسین لاشاری، سیٹھ محفوظ راجپوت، رانا باقر، رانا نثار احمد، راؤ راشد راجپوت، ریاض انصاری، ایاز انصاری دیگر کی قیادت میں پڈعیدن ٹاؤن سے نصرت کینال پل تک احتجاجی مظاھرہ کرکے دھرنا بھی دیا گیا۔

About Author

Leave A Reply