سکرنڈ(رپورٹ: گل محمد لغاری/ ای این این ایس) پاکستان پیپلزپارٹی ایم این اے سید غلام مصطفیٰ شاہ اور ایم پی اے غلام قادر چانڈیو نے تعلقہ سکرنڈ اور قاضی احمد کے مختلف گاوں کو آپس میں ملانے والے 80 کلومیٹر نئے تعمیر ہونے والے راستوں کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی قاضی احمد کے سابقہ چیئرمین سردار جام تماچی انڑ، پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کائونسل ممبر حاجی اللہ بخش لاکھو، تعلقہ صدر ڈاکٹر بشیر احمد جمالی، سٹی صدر امتیاز راھو، علی نواز چانڈیو اور عبدالنبی جمالی بھی ان کے ہمراہ تھے
ایم این اے غلام مصطفیٰ شاہ نے میڈیا کو بتایہ کہ سڑکیں علاقے میں ترقی کے راستے کھولتی ہیں اور اور پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ترقی کے کاموں کو ترجیح دی ہے۔ اسی سلسلے میں مختلف گاؤں کے راستے تعمیر کیے گئے ہیں جن میں قاضی احمد، آمری، ایڈمور، لاکھاٹ، ماڈل ولیج اور سکرنڈ شگرمل کی سڑکیں شامل ہیں۔
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین ایم پی اے غلام قادر چانڈیو نے کہا پوری سندھ میں سڑکوں کا جال بچھایا گیا ہے، جو پاکستان پیپلز پارٹی کے منشور میں شامل ہے۔ پی پی پی عوامی پارٹی ہے، اسی لیے وہ عوامی کاموں کو فوکس کرتی ہے۔