لاڑکانہ میں اے ایس آئی پر تشدد کرنے والا پی پی رہنما گرفتار! ڈی آئی جی ڈٹ گیا - Eye News Network

لاڑکانہ میں اے ایس آئی پر تشدد کرنے والا پی پی رہنما گرفتار! ڈی آئی جی ڈٹ گیا

0

لاڑکانہ(ای این این ایس) ڈی آئی جی لاڑکانہ عرفان علی بلوچ نے تبادلہ ہونے کے باوجود ولید تھانہ کے اے ایس آئی اصغر مغیری کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی وڈیو پر نوٹیس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ ولید کو معطل کرکے عہدے سے ہٹا دیاہے۔
ایس ایس پی لاڑکانہ کو فوری طور پر اے ایس آئی پر تشدد کرنے والے پی پی رہنما کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور گرفتار کرنے کا حکم دیدیا ہے۔

ڈی آئی جی لاڑکانہ رینج عرفان علی بلوچ کے احکامات پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جس کے بعد بتایا جا رہا ہے کہ ملزم نے گرفتاری دے دی ہے، تاہم پولیس ذرائع اس کی تصدیق یا تردید نہیں کر رہےہے۔
خیال رہے کہ لاڑکانہ میں پی پی رہنما ذوالفقار جکھرانی کو روکنے پر اس نے اے ایس آئی کو مبینہ طور پر ایس ایچ او کے سامنے تشدد کا نشانہ بنایا۔ وائرل ہونے والی وڈیو میں اے ایس آئی کی وردی پھٹی ہوئی دیکھی جا سکتی ہے۔
اے ایس آئی کے مطابق اس نے ایس ایس پی بنگش کو شکایت کی جس پر اس نے افسر کا تبادلہ دوسرے تھانے میں کردیا۔
دریں اثناء اے ایس آئی کا رات گئے بی پی لو ہوگیا تھا جسے اسپتال منتقل کیا گیا۔ تاہم ان کی طبیعت بہتر ہے۔

About Author

Leave A Reply