وانا(ای این این ایس) جنوبی وزیرستان کے ضلعی ہیڈکوارٹر وانا میں معذور افراد نے اپنے حقوق کیلئے وانا پریس کلب کے سامنے اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔ معذور افراد کے سربراہ گل جان وزیر نے کہا, کہ پچھلے 4 سال سے حکومت ہمیں نظرانداز کر رہی ہے, ہم اپنے حقوق کے حصول تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ معذور افراد کے ایک اور نمائندے ولی محمد کا کہنا تھا, کہ معاشرے کے تمام افراد کو حکومت کہیں نہ کہیں پر سہولیات دے رہی ہیں, لیکن وزیرستان کے معذوروں کو یکسر نظرانداز کردیاگیا ہے, ان کا کہنا ہے, کہ ایم این اے اور ایم پی اے کو چاہئے کہ وہ معزور افراد کا خصوصی خیال رکھیں۔
دوران احتجاج اسسٹنٹ کمشنر وانا امیرنواز موقع پر پہنچ گئے, جنہوں نے معذوروں کے مسائل سن کر ان کے حل کی یقین دہانی کرادی، جس کے بعد معذوروں نے اپنا احتجاج ختم کردیا۔