مٹھیانی (ای این این ایس) دریاء سندھ میں ڈوب جانی والی تین بہنوں میں سے بڑی بہن شازیہ بھٹو کی نعش 24 دن بعد دولتپور کے قریب دریاء سے مل گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق علاقائی مچھیروں کی مسلسل تلاش کے بعد تقریبآ 50 کلو میٹر کے فاصلے پر وہ لاش ملی ہے۔ یاد رہے کہ تینوں بہنیں مٹھیانی کے قریب اولڈ ایریگیشن بنگلو کے سامنے دریا ء میں گر گئی ڈوب گئی تھی جن میں سے دو بہنوں کی نعشیں اسی دن مل گئی تھی تاہم بڑی بہن کی ملاحوں اور نیوی کے عملے کو بھی نہیں مل سکی تھی۔