نوشہرفیروز/مٹھیانی(ای این این ایس) مٹھیانی شہر اور گرد نواہ کے گائوں میں شدید گرمی میں ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف شہری ایکشن کمیٹی اور مکینوں کی جانب سے احتجاج کرتے ہوئے دھرنا دیا گیا۔
نوشہرفیروز/مٹھیانی: شہر میں لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے کاروبار و دیگر کام سخت متاثر ہو رہے ہیں: مظاہرین
نوشہرفیروز/مٹھیانی: مظاہرین کی سیپکو عملے کے خلاف شدید نعرہ بازی
نوشہرفیروز/مٹھیانی: مظاہرین لوڈ شیڈنگ کے شیڈیول کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
نوشہرفیروز/مٹھیانی: واپڈا افسر جب تک شیڈیول نہیں دیں گے تب تک دھرنا جاری رہیگا: وقار شیخ/ حبیب مشورہ
نوشہرفیروز/مٹھیانی: مسلسل لوڈ شیڈنگ کیوجہ سے نکل مکانی شروع ہو گئی ہے، اسپتال میں علاج نہیں ہو پا رہا: لالا حسن/ فیاض شیخ
سیپکو افسران کی جانب سے لوڈ شیڈنگ کا شیڈیول دینے کے بعد احتجاج ختم کر دیا گیا۔