سندھ حکومت کوخودکشی کے رحجانات اور واقعات کی روک تھام کے لیے سفارشات مرتب کرنے پر کمیشن بنانے کاحکم - Eye News Network

سندھ حکومت کوخودکشی کے رحجانات اور واقعات کی روک تھام کے لیے سفارشات مرتب کرنے پر کمیشن بنانے کاحکم

0

کراچی(ای این این ایس)سندھ
ہاٸیکورٹ نے سندھ حکومت کوخودکشی کے بڑھتے رحجان اورایسے واقعات کی روک تھام کے لیے سفارشات مرتب کرنے کے حوالے سے کمیشن بنانے کاحکم دے دیا ہے۔
عدالت نے چیف سیکریٹری سندھ کوکمیشن بناکر ایک ہفتے کے اندرنوٹفیکشن جاری کرنے کاحکم دیاہے۔عدالت اپنے حکم میں یہ بھی کہاکہ کمیشن میں ماہرنفسیات اورسول سوساٸٹی کے نماٸندے شامل کیے جاٸیں۔
کمیشن ایسے علاقوں کادورہ کرے جس میں خودکشی کے رحجانات زیادہ ہیں۔
کمیشن یہ بھی جاٸزلے کہ دوسرے صوبوں کے مقابلے میں سندھ کے اندر خودکشی کے واقعات کتنے ہیں۔
سیکریٹری فنانس اورسیکریٹری سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کوفنڈ اورلاجسٹک سپورٹ مہیا کرنے کاحکم دیاگیا ہے۔
عدالت کمیشن کے 3 ماہ کے اندر رپورٹ پیش کرنے کاحکم دیتے ہوٸے کہا کہ ذہنی صحت کے حوالے سے سہولت دینے حکومت کی ذمہ داری ہے۔
عدالت نے جمع کے روز خودکشیوں کے حوالے سے کیس میں حکم دیا تھا جس کا ہفتہ کے روز تحریری حکم جاری کیا گیا۔

About Author

Leave A Reply