تھر کے صحافی حنیف زئی کرونا کی وجہ سے انتقال کر گئے، صحافیوں کا اظہار تعزیت - Eye News Network

تھر کے صحافی حنیف زئی کرونا کی وجہ سے انتقال کر گئے، صحافیوں کا اظہار تعزیت

0

کراچی/ ایبٹ آباد(ای این این ایس) بدین اور تھرپاکر کے سینئر صحافی مٹحنیف زئی کرونا کی وجہ سے کراچی کے اسپتال میں انتقال کر گئے۔ وہ گزشتہ 25 سال سے جیو نیوز کے ساتھ منسلک تھے۔
کرونا کی وجہ سے انہیں کراچی منتقل کیا گیا اور وینٹیلیٹر ہے تھے۔ اتوار اور پیر کی درمیانہ شب وہ خالق حقیقی سے جا ملے۔
دوسری جانب حنیف زئی کی وفات پر پریس کلب ایبٹ آباد اور یونین آف جرنلسٹس نے اظہار افسوس اور تعزیت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وہ گولاڑچی، بدین تلہار، مٹھی سمیت تھر کے مظلوموں کی آواز بلند کرنے والا بے لوث صحافی تھے۔
جیو نیوز ایبٹ آباد کے رپورٹر سردار ابرار رشید صدر پریس کلب ایبٹ آباد عامر شہزاد جدون، نوید اکرم عباسی، سردار نوید عالم، شاہد چوہدری، سید کمال شاہ، سردار شفیق راجہ ہارون، سید مسرور شاہ، طاہر شاہ، ہارون تنولی، اقبال ساغر، دلدار ستی، ارشد سواتی، عاطف قیوم، اشفاق احمد، عادل عباسی ودیگر صحافیوں ای این این کے ایڈیٹر لالا حسن پٹھان، نندلال لوھانو، کرشن شرما، اظہر خان و دیگر نے حنیف زئی مرحوم کے لئے فاتحہ خوانی اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

About Author

Leave A Reply