کراچی(ای این این ایس) صوبائی وزیر بلدیات و اطلاعات سید ناصر حسین شاہ کی والدہ ماجدہ کا رضا الہٰی سے انتقال ہو گیا ہے۔
سید ناصر حسین شاہ کی والدہ کی نماز جنازہ بروز پیر بوقت 1:30 کربلا میدان روہڑی میں ادا کی جائے گی۔
ناصر حسین شاہ کی والدہ کی میت ساوتھ سٹی اسپتال کراچی سے سکھر ان کے آبائی گھر روانہ منتقل کی جا رہی ہے۔
دوسری جانب وزير اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبائی وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے مرحومہ کے بلند درجات اور ورثاء کو صبر کیلئے دعا کی ہے۔