Islamabad: Dr Nafisa Shah during interview with ENN.
اسلام آباد (ای این این ایس) وزیراعظم کا معاون خصوصی کا استعفیٰ مسترد کرنا مضحکہ خیز ہے۔
ان خیالات کا پاکستان پیپلز پارٹی کی ڈپٹی ترجمان و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے ایک بیان میں کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ
تبدیلی اور انصاف کا نعرہ لگانے والی سلیکٹیڈ حکومت بے نقاب ہو چکی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ثابت ہوگیا کہ سلیکٹیڈ وزیراعظم مافیا اور عوام کی جیبوں پر ڈاکے ڈالنے والوں کی سرپرستی کر رہے ہیں۔
وزیراعظم کو فوری عاصم سلیم باجوہ کا استعفیٰ قبول کرنا چاہئے۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی کی وضاحت اپنی جگہ لیکن معاملے کی آزادانہ تحقیقات بھی ناگزیر ہے۔
نفیسہ شاہ نے مزید کہا کہ سلیکٹیڈ وزیراعظم کی کابینہ مسلسل اسکینڈلز کی زد میں ہے۔
عاصم سلیم باجوہ کی شخصیت اب متنازعہ بن چکی ہے، انہوں نے سوال کیا کہ جب معاون خصوصی کی حیثیت سے استعفیٰ دیا گیا تو سی پیک اتھارٹی کی چیئرمین شپ سے کیوں نہیں؟
اس سے قبل تانیہ ایدروس اور ظفر مرزا سے استعفے لئے گئے لیکن حقائق پر پردہ ڈال دیا گیا۔
آٹا چینی، ادویات، ماسک، پٹرول سمیت دیگر ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی بجائے انہیں ملک سے فرار کروایا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ سلیکٹیڈ وزیراعظم کی کابینہ میں بیٹھے لوگ اب مشکوک بن چکے ہیں، اس لیے سلیکٹیڈ کابینہ میں بیٹھے تمام لوگوں کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے لائی جائیں۔
پیپلزپارٹی سلیکٹیڈ وزیراعظم کا سلیکٹیڈ احتساب مسترد کرتی ہے۔