ایبٹ آباد(رپورٹ: نوید اکرم عباسی) گورنر خیبر پختون خواہ شاہ فرمان خان نے سرکل بکوٹ کے یونین کونسل بکوٹ اور نمبل کا نجی دورہ کیا۔ اس موقع پر وہ ٹی وی اینکر عادل عباسی کی خصوصی دعوت پر انکے آبائی گاؤں نکھیتر مجہوماں یونین کونسل نمبل بھی گئے۔
اس سے قبل گورنر نتھیا گلی سے براستہ بکوٹ روڈ بکوٹ گاوں کی خوبصورت آبشار مولیا بکوٹ سنگم آبشار پر گئے جہاں کچھ وقت گزارا عوام علاقہ کو یقین دہانی کرائی کہ اس علاقے میں سیاحت کے فروغ کے لئے بھرپور اقدامات کریں گے۔