کرونا کے دوران خواتین پر تشدد میں اضافہ ہوا ہے: مقررین - Eye News Network

کرونا کے دوران خواتین پر تشدد میں اضافہ ہوا ہے: مقررین

0

حیدرآباد(ای این این ایس) کرونا واٸرس کے بعد گھریلو تشدد میں اضافہ ہوا ہے، جس کی وجہ سے خواتین مزید عدم تحفظ کا شکار ہو گٸی ہیں۔
ان خدشات کا اظہار خواتین نے ای بی سی ڈی کی جانب سے شرکت گاہ کے تعاون سے کرن خان شورو میں منعقد کردہ ایک آگہی نشست میں کیا۔

کمیونٹی کی خواتین اور تربیت کار فردوس سانگی کا کہنا تھا کہ اس وبا کے دوران دیکھا گیا ہے کہ صنفی تشدد میں کمی کے بجا ٕ اضافہ ہوا ہے لیکن اس پر جتنی بات ہونی چاہیے اتنی نہیں ہو رہی۔
ان کا کہنا تھا کہ بیروزگاری و دیگر معاشی مساٸل کی وجہ سے خواتین اور مرد دونوں پریشان ہوۓ ہیں لیکن خواتین اس صورتحال میں مزید مشکلات کا شکار ہیں، اس لیے ان کے مساٸل پر بات چیت کے ساتھ ساتھ کونسلنگ بھی کی جاٸے تاکہ وہ اپنے آپ کو محفوظ رکھ سکیں۔

About Author

Leave A Reply