بکوٹ: بچے پر نجی جگہ میں انسانیت سوز تشدد، مقدمہ درج - Eye News Network

بکوٹ: بچے پر نجی جگہ میں انسانیت سوز تشدد، مقدمہ درج

0

ایبٹ آباد(رپورٹ: نوید اکرم عباسی/ای این این ایس) تھانہ بکوٹ نجی ٹارچر سیل میں ایک نوجوان پر انسانیت سوز سلوک کے بعد تھانہ بگنوتر میں ایک اور معصوم بچہ بری طرح تشدد کا شکار بنا دیا گیا۔
علاقہ میں بڑھتے ہوئے عدم برداشت اور قانون کو جوتی کی نوک پر رکھنے پر پرامن عوام علاقہ میں خوف و ہراس ڈی آئی جی خیبر پختونخواہ ثناء اللہ عباسی ڈی آئی جی ہزارہ قاضی جمیل ڈی پی او ایبٹ آباد یاسر خان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ بگنوتر کے گاوں بیرن گلی محلہ ڈھیری کے رہائشی نعمان اسلم نے پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میری جائیداد کی خاطر میرے گاوں کے محلہ کالاکاٹ کے رہائشی الطاف، ذیشان، مہتاب اور اسکی بیوی(س) نے تیسری بار میرے بچے طاہر نعمان جو جماعت چہارم میں پڑھتا ھے پر بری طرح تشدد کیا۔ مشکل سے اپنی اور بچے کی جان بچا کر رات جنگل میں گزاری میرے دشمن جنکے ساتھ مزید کئی لوگ تھے رات بھر میرے گھر کا محاصرہ کئے ٹارچوں کی مدد سے ہمیں تلاش کرتے رہے۔
نعمان اسلم نے کہا کہ پہلے بھی پولیس کو درخواست دی تھی جو دفعہ 107 لگا کر چالان ہوا تھا جسکے بعد یہ لوگ میرے اور میرے معصوم بچے کی جان کے دشمن بن گئے اور اب بھی ہمیں جان سے مارنے کے لیے پھیچا کررہے ہیں۔
میں نے تھانہ بگنوتر میں مقدمہ اور میڈیکل کےلیئے درخواست دی ھے تاحال مجھے کسی نے کچھ نہیں بتایا مگر میرے دشمن میرے پھیچے لگے ہیں تمام متعلقہ اعلی حکام نوٹس لیں۔اس سے قبل تھانہ بکوٹ کے گاوں بیروٹ میں نوجوان شہریار عباسی پر مبینہ موبائل فون چوری کے الزام میں بااثر افراد نے نجی ٹارچر سیل میں رات بھر برہنہ کرکے پائپ کے ذریعے پاخانہ کے راستے مرچیں ڈال دی جو راولپنڈی میں زندگی موت کی کشمکش میں مبتلا ھے، جہاں گزشتہ رات سرکل بکوٹ کے مقامی ممبر خیبر پختونخواہ اسمبلی نزیر احمد عباسی نے جاکر اسکے والد سے عیادت کی اور معاملہ پر کاروائی کی یقین دہانی کرائی.
تھانہ بکوٹ کے تھانیدار خورشید کا کہنا تھا کہ کارروائی مکمل ھے اور کوئی بھی نامزد ملزم نہیں بچ سکے گا۔

About Author

Leave A Reply