کراچی میں پولیس اہلکاروں کی جھگڑنے والے شہریوں پر فائرنگ، ایک ہلاک، وزیراعلیٰ سندھ کا نوٹس - Eye News Network

کراچی میں پولیس اہلکاروں کی جھگڑنے والے شہریوں پر فائرنگ، ایک ہلاک، وزیراعلیٰ سندھ کا نوٹس

0

کراچی(رپورٹ: لا لا حسن) کراچی میں آئی آئی چندریگر روڈ پر پولیس اہلکاروں نے عام شہریوں کو مبینہ طور پر ڈاکو سمجھ کر فائرنگ کردی جس سے ایک شخص اسلم جانبحق اور ایک زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ٹیکنو سٹی کے قریب پیش آیا جہاں دوپارٹیوں کے درمیان لین دین کے معاملے پر جھگڑا ہورہا تھا کہ اس موقع پر پولیس کی مددگار موبائل وہاں سے گزر رہی تھی، اہلکار جھگڑے کو لوٹ مار کی واردات سمجھے اور فائرنگ کردی جس سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔
پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کرنے والے اہلکار میٹھادر تھانے میں تعینات ہیں اور واقعے کے بعد تینوں اہلکاروں کو حراست میں لے کر ان سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے آئی آئی چندریگر روڈ پر پولیس کے ہاتھوں اسلم کے قتل کا نوٹس لیتے ہوۓ آئی جی سندھ پولیس سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے اپنے بیان میں کہا کہ ایسے واقعے کسی صورت قبول نہیں ہیں۔

About Author

Leave A Reply