بنکوں سے ماہانہ دس لاکھ نکلوانے اور جمع کرانے والوں کے ایف بی آر نے تفصیلات طلب کر لیے - Eye News Network

بنکوں سے ماہانہ دس لاکھ نکلوانے اور جمع کرانے والوں کے ایف بی آر نے تفصیلات طلب کر لیے

0

اسلام آباد(ای این این ایس/ م ڈ) فیڈرل ورڈ آف روینیو (ایف بی آر) نے بینکوں سے ماہانہ 1کروڑ روپے اکاؤنٹ میں جمع کرنیوالوں کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔ جب کہ فنانس ایکٹ 2020 کے تحت اکائونٹ سے ماہانہ 10 لاکھ روپے نکلوانے والوں کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق، ایف بی آر نے فنانس ایکٹ 2020 کے تحت ڈرافٹ رولز جاری کیا ہے، جس کے تحت بینکوں سے ایسے تمام افراد کی معلومات طلب کی گئی ہیں جنہوں نے ایک ماہ کے دوران اکائونٹس میں 1 کروڑ روپے جمع کیے ہیں یا کریڈٹ کارڈ کے ذریعے ماہانہ 2 لاکھ روپے کی ادائیگی کی ہے۔
اسی طرح ان اکائونٹ ہولڈرز کی تفصیلات بھی ایف بی آر کو فراہم کی جائیں گی جنہوں نے ایک ماہ کے دوران 10 لاکھ روپے نکلوائے ہیں۔
ایف بی آر نے مذکورہ اکائونٹ ہولڈرز کی جو دیگر تفصیلات بینکوں سے طلب کی ہیں ان میں سی این آئی سی، این آئی سی او پی، پاسپورٹ نمبر، این ٹی این، نام، ٹائٹل اکائونٹ، رہائش/عدم رہائش، پتہ، ٹیلی فون نمبر، اکائونٹ کھلوانے کی تاریخ، اکائونٹ نمبر (آئی بی اے این)، مہینے میں جمع کی گئی رقم، یا نکلوائی گئی رقم، ٹیکس کٹوتی کی رقم، پیشہ شامل ہیں۔۔
بینکوں کے لیے نئے قوانین کے تحت مطلوبہ معلومات انکم ٹیکس آرڈیننس 165 اے کے تحت فراہم کرنا ہیں۔ہر بینک افسر مطلوبہ معلومات فراہم کرنے کا پابند ہوگا۔ جب کہ ہر بینک بورڈ کو دیئے گئے وقت میں معلومات فراہم کرے گا۔

About Author

Leave A Reply