You are at:Home»News»National»حیدرآباد پولیس کے تمام ایس ایچ اوز جرائم اور کرمنلز کے ساتھ ملکر کام کرتے ہیں، صحیح کام کرنے والے افسران کو روکا جاتا ہے: پولیس افسر نے خط لکھ دیا
حیدرآباد پولیس کے تمام ایس ایچ اوز جرائم اور کرمنلز کے ساتھ ملکر کام کرتے ہیں، صحیح کام کرنے والے افسران کو روکا جاتا ہے: پولیس افسر نے خط لکھ دیا
حیدرآباد(رپورٹ: لالا حسن /ای این این ایس) پولیس أفیسر غلام قادر تھیبو جاتے جاتے حیدرآباد پولیس کے بارے میں ایک لیٹر میں سخت مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
سابق ایڈیشنل آئی جی حیدرآباد غلام قادر تھیبو نے رٹائرمنٹ کے دن ایس ایس پی عدیل چانڈیو کو خط لکھ کر انہیں کاررواٸی کا کہا.
حیدرآباد پولیس کے تمام ایس ایچ اوز جرائم اور جرائم پیشہ افراد کیساتھ ملکر کام کرتے ہیں.
حیدرآباد پولیس کے ایس ایچ اوز چرس، آئیس ہیروئن، ہیروئن فروخت کرنے والوں کے سرپرست ہیں.
خط میں مزید لکھا گیا ہے کہ حیدرآباد پولیس کے افسران کچی شراب، جوئے اور سٹے میں ملوث افراد کیساتھ ملکر کام کرتے ہیں. ایس ایچ اوز جرائم پیشہ افراد سے ماہانہ بھتہ لیتے ہیں.
عوام سوشل میڈیا پر ان باتوں کا کھلم کھلا اظہار کرتے ہیں جس سے پولیس بدنام ہورہی ہے.
ایس ایس پی کو کہا گیا ہے کہ تمام ملوث افسران و ایس ایچ اوز کیخلاف قانونی کارروائی اور تحقیقات کروائیں.
آپ نے جرائم پیشہ افراد کے سرغنہ افراد کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کی. ایس ایس پی پر ہزام لگایا گیا ہے کہ آپ کام کرنے والے افسران کی راہ میں رکاوٹ ڈالتے ہیں.
خیال رہے کہ سیٹ پر ہوتے ہوۓ مذکورہ اعلی افسر نے کوٸی قدم نہیں اٹھایا، لیکن جاتے جاتے پولیس کی کالی بھیڑوں کے پول کھول دیے. عوام کا کہنا ہے کہ خط کی کاپی جن افسران کو بھیجی گٸ ہے کیا وہ کاررواٸی کرینگے یا وہ بھی رٹاٸرمنٹ کے بعد سچ بولینگے؟