فواد چوہدری کی دی گئی تاریخ پر عید نہیں ہوگی،چاند جمعرات کو کافی دیر تک موجود رہا، 3 چھٹیوں کا اعلان - Eye News Network

فواد چوہدری کی دی گئی تاریخ پر عید نہیں ہوگی،چاند جمعرات کو کافی دیر تک موجود رہا، 3 چھٹیوں کا اعلان

0

اسلام آباد(ای این این ایس) وفاقی حکومت نے عید الاضحیٰ پر تین دن کی تعطیلات دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس حوالے سے وزارت داخلہ نے عیدالاضحیٰ کی چھٹیوں کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق عیدالاضحیٰ پر31 جولائی سے 2 اگست تک چھٹیاں ہوں گی۔
واضح رہے کہ پاکستان میں جمعرات کو یکم ذی الحج ہے جبکہ عید الاضحیٰ یکم اگست بروز ہفتہ منائی جائے گی۔
دوسری جانب وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عید 31 جولائی کو ہونی چاہیے کیونکہ بدھ کو چاند نظر آچکا۔ اس حوالے سے جمعرات کی شام چاند کافی بڑا اور بڑی دیر تک موجود رہا جس پر لوگوں کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری درست بات کر رہے ہیں۔
خیال رہے کہ پاکستان میں جدید ٹیکنالوجی کے باوجود ضیاء دور میں بنائی گئی رویت ہلال کمیٹی چاند کا اعلان کرتی ہے۔

About Author

Leave A Reply