وانا(ای این این ایس) جنوبی وزیرستان کے 2 صحافیوں نیک محمد اور معراج خالد کے کرونا ٹیسٹ پازیٹیو آنے کے بعد دونوں کو قرنطینہ کردیا گیا ہے۔ نیک محمد کو ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال وانا جبکہ معراج خالد نے اپنے آپ کو گھر پر قرنطینہ کردیا ہے۔
دونوں صحافیوں کے ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد وانا پریس کلب کے تمام صحافیوں کے نمونے ساوتھ وزیرستان کے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ نے حاصل کرکے ڈی آئی خان بھیج دئے ہیں، جن کے نتائج پیر کے روز 4 بجے تک آنے کا امکان ہیں۔