کراچی (ای این این ایس) انسپکٹر جنرل پولیس سندھ مشتاق مہر نے ایڈیشنل آئی جی، ڈی آئی جیز اور ایس ایس پیز کو حکم دیا ہے کہ کسی انسپیکٹر کو ڈی ایس پی مقرر نہ کیا جائے۔ حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ اکثر دیکھا گیا ہے کہ انسپکٹر کو ڈی ایس پی لگایا جاتا ہے جو عمل سپریم کورٹ کے حکم کے خلاف ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق خاص طور پر سی آئی اے میں انسپکٹر کو ڈی ایس پی یا انچارج کردیا جاتا ہے جو غیر قانونی عمل ہے-
کوئی بھی اعلیٰ افسر انسپکٹر کو ڈی ایس پی مقرر نہ کرے-