کرونا کی وجہ سے جولائی کے آخری دو ہفتے مہلک ثابت ہو سکتے ہیں، وفاقی سرکار نے خطرہ کی گھنٹی بجا دی - Eye News Network

کرونا کی وجہ سے جولائی کے آخری دو ہفتے مہلک ثابت ہو سکتے ہیں، وفاقی سرکار نے خطرہ کی گھنٹی بجا دی

0

اسلام آباد(ای این این ایس/م ڈ)
کورونا وبا سے محفوظ عید الاضحیٰ کے لیے ضوابط کی تیاری پر علماء و مشائخ کے ساتھ مشاورتی اجلاس منعقد کیا گیا۔
وفاقی وزیر مذہبی امور کی زیر صدارت اجلاس میں وزیر داخلہ، مشیر صحت، پارلیمانی سیکرٹری اور صوبائی حکومتی ارکان نے شرکت کی جس میں کورونا سے محفوظ عیدالاضحیٰ کے لیے ضوابط کی تیاری سے متعلق علماء و مشائخ کے ساتھ مشاورت کی گئی۔
مشاورتی اجلاس میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ مؤثر احتیاطی تدابیر اختیار نہ کی گئیں تو جولائی کے آخری دو ہفتے مہلک ثابت ہو سکتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کورونا وائرس کی بڑھتی ہوئی شرح کے حوالے سے پہلے تین ممالک میں شامل ہو چکا ہے۔

About Author

Leave A Reply