جائیداد کے تنازع پر چار بہنوں کو قتل کردیا گیا - Eye News Network

جائیداد کے تنازع پر چار بہنوں کو قتل کردیا گیا

0

لاھور(ای این این ایس) پنجاب کے ضلع خوشاب میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ کرکے 4 سگی بہنوں کو قتل کردیا گیا۔

 پولیس کے مطابق تھانہ صدر خوشاب کے گاؤں ناڑا شمالی بستی شیر والی میں جائیداد کے تنازع پر ملزمان نے شیر محمد مرحوم کے گھر پر فائرنگ کردی جس سے شیر محمد کی 4 بیٹیاں بشری بی بی، شازیہ بی بی، نسرین بی بی اور سلطانہ بی بی جاں بحق ہوگئیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شیر محمد مرحوم کا کوئی بیٹا نہیں اور قتل کی واردات جائیداد کے تنازع پر ہوئی۔

About Author

Leave A Reply