وانا: زمین کے تنازع پر دوقبائل میں اندھا دھند فائرنگ، انتظامیہ بے بس - Eye News Network

وانا: زمین کے تنازع پر دوقبائل میں اندھا دھند فائرنگ، انتظامیہ بے بس

0

وانا(ای این این ایس)فائرنگ کی آواز سن اور دیکھ کر ایسا رہا تھا جیسے یے دو ملکوں کے مابین جنگ ہو رہی ہو لیکن ایسا نہیں یے نئے ضم شدہ قبائلی ضلع میں وزیر قبائل کے دو ذیلی قبیلوں کے مابین اسلحہ کا آزادانہ استعمال ہو رہا تھا، جو کہ حکومت وقت کیلئے ایک لمحہ فکریہ ہونا چاہیے۔
جنوبی وزیرستان کے علاقہ اعظم ورسک میں 2 قبیلوں کے مابین زمین کی ملکیت کے تنازعہ نے شدت اختیارکرلی، جے خیل دری خیل اور سرکی خیل قبائل کے مابین شدید جھڑپ شروع ہوگئی ہے، دونوں قبائل ایک پہاڑی چوٹی پر مورچہ زن ہوکر چھوٹے اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کررہے ہیں۔
دونوں قبائل کے مابین غونڈاک کی زمین کی ملکیت پر تنازعہ چلا آرہا تھا، دونوں قبائل کے مسلح افراد کئی دنوں سے ایک دوسرے کے خلاف مورچہ زن تھے، انتظامیہ نے کوشش کی لیکن وہ کردار ادا نہیں کیا، جو ان کو ادا کرنا چاہئے تھا، 30 اپریل کو شام کے بعد دونوں قبائل کے مابین گھمسان کی لڑائی چھڑ گئی اور دونوں جانب سے قیمتی جانوں کے ضیاع کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

About Author

Leave A Reply