نوشہرو فیروز جیل میں کرونا وائرس کے حوالے سے تقریب - Eye News Network

نوشہرو فیروز جیل میں کرونا وائرس کے حوالے سے تقریب

0

نوشہروفیروز(ای این این ایس)
ڈسٹرکٹ جیل نوشہروفیروز میں کورونا وائرس کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں کو سلام پیش کرنے کے لئے ایک تقریب منقد کی گئی۔ تقریب میں ڈسٹرکٹ جیل اسکواڈ نے ڈاکٹروں کو سلامی دی اور پھولوں کے تحائف پیش کیے۔

ڈاکٹرس کو سلامی پیش کی جا رہی ہے

تقریب  میں ڈی ایچ او نثارعباسی، ایم ایس سول اسپتال نوشہرو فیرز ڈاکٹر عبداللہ تنیو اور دیگر ڈاکٹروں نے شرکت کی۔

اس موقع پر جیل سپرنٹینڈنٹ شہاب الدین صدیقی نے کہا کہ ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل عملہ کورونا وائرس جیسی بیماری میں بہادری سے مریضوں کا علاج کر رہا ہے، لہٰذا ہم ان کو سلام پیش کرتے ہیں۔
ہم اپنے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی تعریف کر رہے ہیں جو اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر مریضوں کے علاج میں مہارت رکھتے ہیں۔

About Author

Leave A Reply