عوام گھروں میں رہ کر کرونا کو شکست دے سکتی ہے: کندھ کوٹ میں اجلاس کا اعلامیہ - Eye News Network

عوام گھروں میں رہ کر کرونا کو شکست دے سکتی ہے: کندھ کوٹ میں اجلاس کا اعلامیہ

0

کندھ کوٹ (ای این این ایس) ڈپٹی کمشنر آفیس کندھ کوٹ میں کورونا وائرس کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا،جس میں صوبائی وزیر میر شبیر علی بجارانی، ایم پی اے میر عابد خان سندرانی، ایم پی اے حاجی عبدالرئوف کوسو، ڈپٹی کمشنر منور علی مٹھانی، ایس ایس پی سید اسد رضا شاہ، ضلع صدر پیپلز پارٹی گل محمد جکھرانی، آرمی اور رینجرز کے افسران نے شرکت کی۔
اس موقع پر کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے لاک ڈاون کو مزید مثبت بنانے کیلئے اہم فیصلے کئے گئے۔
سندھ حکومت کے فیصلے پر عمل کرانے کے لیے عوام کو سختی سے گھروں تک محدود کرنا ہوگا۔
اجلاس میں کہا گیاکہ عوام کو صبر کرنا ہوگا اور اس مشکل وقت میں منتخب نمائندگان و افسران عوام کے ساتھ کھڑےہیں۔

About Author

Leave A Reply